17 جولائی، 2015، 3:30 PM

ہندوستان میں ڈرونزکے ذریعہ جمعۃ الوداع کے اجتماعات کی نگرانی

ہندوستان میں ڈرونزکے ذریعہ جمعۃ الوداع کے اجتماعات کی نگرانی

ہندوستانی ریاست اتر پردیش کی بڑی مساجد میں ماہ رمضان کے آخری جمعہ یعنی "جمعۃ الوداع" کے اجتماعات کی نگرانی ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش کی بڑی مساجد میں ماہ رمضان کے آخری جمعہ یعنی "جمعۃ الوداع" کے اجتماعات کی نگرانی ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کیے جانے والی پوسٹس پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔جبکہ مقامی انٹیلی جنس یونٹس (ایل آئی یو) کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطانق کم از کم 16 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پیز)، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، صوبائی آرمڈ کانسٹیبلری(PAC) کی 16 کمپنیاں جبکہ ریپڈ ایکشن فورس (RAF) کی 4 کمپنیاں بھی اس موقع پر تعینات کی گئی ہیں۔محکمہ داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریاست کے پرانے شہروں میں اس سے پہلے ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔

News ID 1856679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha